اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق ملک میں کورونا وبا سے مجموعی طور پر 21 ہزار 376 اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد نو لاکھ 35 ہزار13تک جا پہنچی۔
گزشتہ روز پنجاب میں35،سندھ 9اور خیبر پختونخوا میں6 اموات ہوئیں۔آزاد کشمیر 2، اسلام آباد اور بلوچستان میں1،1 موت ہوئی۔ اب تک پنجاب میں10ہزار 349، سندھ5144، خیبر پختونخوا4ہزار164، اسلام آباد766، بلوچستان290 ، گلگت بلتستان107 ، آزادکشمیر556 اموات ہو چکی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین فائزرز کے حوالے سے این سی او سی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی جس کے مطابق فائزرز ویکسین 18سال اور زائد عمر کے افراد کو گائی جاسکتی ہے۔
گائیڈ لائنزکے مطابق پاکستان میں فائزر ویکسین کی محدود مقدار ہی دستیاب ہے۔ فائزرکورونا کے ہائی رسک مریضوںکو لگائی جائے۔ فائزر ویکسین عازمین حج، سٹڈی اور ورک ویزہ کے حامل افراد کو لگائی جائے گی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈویژن کے افسران اور ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین فوری طور پر لگوانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی سیکرٹریزکا اجلاس ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی سیکرٹریز کو ملازمین اور اہلخانہ کی ہنگامی ویکسی نیشن کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے کچھ اضلاع میں کم ویکسی نیشن ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن کا ہدف پورا نہ کرنے والے اضلاع کے افسران کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ روز مزید 20 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5164 ہوگئی۔575 نئے کیسز سامنے آئے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 107متاثرین سمیت پنجاب میں307نئے کیسز کے بعد تعداد 342805ہو گئی۔ لاہور میں مزید 9، صوبہ میں35 اموات ہوئیں۔
The post فائزر ویکسین 18 سال سے زائد عمر کو لگائی جا سکتی ہے، این سی او سی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2187813/1