پونے: کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے کے باعث 18 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی کے باعث 18 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کمپنی کے ورکرز اب بھی لاپتہ ہیں، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم آگ اتنی شدید تھی کہ دور دور سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
پونے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں تاہم کمپنی کے مطابق تحقیقات جاری ہیں جب کہ آتشزدگی کے باعث متعدد کمپنی وکرز لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
The post بھارت میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 18 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2187481/10