دبئی: آئی سی سی نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن کو مالا مال بنانے کا اعلان کردیا جب کہ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ابتدائی ایڈیشن کا فائنل 18 جون سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، چیمپئن شپ کیلیے آئی سی سی نے انعامی رقم کا اعلان کردیا، فاتح سائیڈ کو 16 لاکھ ڈالر کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ گرز بھی دیا جائے گا، ہارنے والی ٹیم کو بھی 9 سائیڈز میں دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے 8 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹیڈنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ٹیم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے، چوتھے نمبر کی ٹیم 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر پائے گی، پانچویں نمبر پر رہنے والی ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ٹیم کا پانچواں نمبر ہے، چھٹے نمبر کی ٹیم بھی ایک لاکھ ڈالر حاصل کرے گی۔
The post ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر ملیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2190129/16