اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان اختلافات کے معاملے پر14 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان اختلافات کے معاملے پر14 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں وزیردفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر اسد عمر، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر فہمیدا مرزا، مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی شامل ہیں۔
دوسری جانب کمیٹی میں اپوزیشن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، سردارایازصادق، راناثناء اللہ، شاہدہ اختر علی، نوید قمر، شازیہ مری، آغاحسن بلوچ شامل ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی کوقانون سازی سے متعلق جلد ٹی او آرز طے کرنی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد کمیٹی ٹی او آرز تیار کرکے جلد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ارسال کرے گی۔
The post حکومت اور اپوزیشن کے اختلافات دور کرنے کیلئے 14رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2193857/1