11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

سندھ کا 14سو ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائیگا

 کراچی:  آئندہ مالی سال 2021-22کیلیے سندھ کا میزانیہ آج منگل کی سہ پہر سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہے صوبے کا نیا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے اس سے قبل صوبائی کابینہ سے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق نیا بجٹ ٹیکس فری ہوگا جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 322 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ تنخواہوں اور پنشن میں 20سے 25 فیصد اضافے اور مزدور کی کم ازکم اجرت 25ہزار روپے کرنے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

وزیر اعلیٰ کی بجٹ تقریر میں محکمہ پولیس سمیت دوسرے سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں پر بھرتی کا اعلان بھی متوقع ہے۔سندھ کے بجٹ کا مجموعی حجم 14 سو ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلیے سندھ کے بجٹ میں ریکارڈ ترقیاتی ہدف، صوبائی ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 322 ارب روپے ہوگا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سندھ کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 222اعشاریہ 50ارب روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لئے 71اعشاریہ15ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے وفاق کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے لئے 5اعشاریہ37ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 1612جاری اور 1671نئی اسکیمز شامل ہیں بجٹ دستاویز کے مطابق سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں ڈسڑکٹ اے ڈی پی کے لئے بجٹ 20سے بڑھاکر 30ارب روپے کرنے کی تجویز ہے۔

The post سندھ کا 14سو ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائیگا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2190145/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post