11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

بجلی کا بحران شدید؛ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا

پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اخیتار کرگیا ہے اور مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق شارٹ فال کے باعث شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوگی، آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اسلام آباد میں 6 گھنٹے اور راولپنڈی شہر میں 8 گھنٹے بجلی بند رہے گی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہر 4 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔

 

The post بجلی کا بحران شدید؛ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2196180/1
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post