11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

بھارتی فوج کی ایل او سی پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی ایل او سی پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی ایل او سی پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی


گاؤں میندھر کی سفینہ بی بی زخمی ہوئی ہے جنہیں ضروری علاج کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا، آئی ایس پی آر — فوٹو: فائل 
راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ 
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے گاؤں میندھر کی سفینہ بی بی زخمی ہوئی ہیں جنہیں ضروری علاج کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا۔
Previous Post Next Post