11News.pk | Online News Network
11News.pk | Online News Network

یوم مزدور اور چھٹی

کالم نگار رائے رضوان اقبال کھرل بیورو چیف الیون نیوز اوکاڑہ

یکم مئی 2019

ایک مزدور اور اس کی بیوی پریشان بیٹھے تھے ۔ بیوی نے پوچھا تم کیوں پریشان ہو ؟ 

مزدور بولا : "میں جن صاحب کی کوٹھی پر مزدوری کر رہا ہوں ، کل ان کی چھٹی ہے۔ جس دن ان کی چھٹی ہوتی ہے ، وہ کوٹھی پر آ کر ایک ایک انچ کا جائزہ لیتے ہیں ، کوئی نقص نکل آے تو ٹھیکیدار ہم مزدوروں کے پیسے کاٹ لیتا ہے ۔ بس یہی پریشانی ہے ۔ ۔ ۔ اور تم بتاؤ تم کیوں پریشان ہو ؟"

بیوی بولی : "جن ڈاکٹر صاحبہ کے گھر میں کام کرتی ہوں ، کل ان کی چھٹی ہے ۔ جس دن ان کی چھٹی ہو اس دن سر پر کھڑے ہو کر کام کرواتی ہیں ۔ کہتی ہیں کہ ایک ایک tile میں تمہاری شکل نظر آنی چاہیے ۔ پتہ نہیں کل کس بات کی چھٹی ہے !"

ان کا چھوٹا بیٹا بولا :" میں بتاتا ہوں ، کل یومِ  مزدور ہے ۔ اس لئے سب بڑے صاحب چھٹی کریں گے!"

مزدور اور اس کی بیوی نے حیرت سے بیٹے کو دیکھا اور پوچھا :"تمہیں کیسے پتہ ؟"

بیٹا بولا : "آج استاد کہہ رہا تھا کہ صبح 7 بجے سروس سٹیشن پہنچ جانا ۔ 7 بجے سے دیر ہوئی تو پسلیاں توڑ دوں گا ۔ کل یومِ  مزدور ہے اور صاحب لوگوں کی چھٹی ہے ، گاڑیوں کا زیادہ رش ہو گا ۔ ۔ ۔ "

مزدوروں کے عالمی دن پر... ایسا کیجیے

...  آپ کے رشتہ داروں میں سے اگر کوئی مزدور ہے تو اس کے گھر جائیے، کچھ تحائف دیجیے.. کھانے پینے کی چیزیں پیش کیجیے... 

ممکن ہو تو ایسے لوگوں کو گھر بلا کے عزت احترام سے کھانا کھلائیے.

اگر آپ کے ہاں یا آپ کے علاقہ میں مزدور کام کر رہے ہیں تو انھیں خصوصی کھانا کھلائیے. 

آج کل گندم کی کٹائی ہو رہی ہے. انھیں کھانا دیجیے..یہ ممکن نہ ہو تو شربت پلا دیجیے.. 

ممکن ہو تو مزدور کو معمول سے زیادہ اجرت دے دیجیے. 

ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر سیمینار کرنے سے بہتر ہے..

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post