ملتان ، نوجوان نے ماربل پر تھری ڈی ڈیزائن بنانے والی مشین بنا کر سبھی کو دنگ کر دیا
یوں تو پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن ملتان کے نوجوان نے ماربل پر تھری ڈی ڈیزائن بنانے والی مشین بنا کر سبھی کو دنگ کر دیا۔
کمپیوٹر پر کام کرتا تو کبھی خوبصورت پتھر کو مشین پر سیٹ کرتا ملتان کا 22 سالہ مغیث، جو ہے تو سافٹ وئیر انجینئیر مگر ماربل کو دیدہ زیب ڈیزائن میں تراشنے والی تھری ڈی مشین کا بانی بھی ہے۔
مغیث کے تیار کردہ سسٹم پر کمپیوٹر کے تھری ڈی ڈیزائن منتخب کر کے مشین کو کمانڈ دی جاتی ہے جس سے مشین پر نصب ماربل کی تختی پر وہی ڈیزائن تراش ہو جاتا ہے۔ مغیث کے اس منفرد آئیڈیے کو سبھی پسند کر رہے ہیں۔
اپنی ایجاد کردہ تھری ڈی مشین سے مغیث ناصرف خوبصورت فن پارے تخلیق کرتا ہے بلکہ تعمیرات میں جدت کا بھی خواہشمند ہے۔