ہمارے معاشرے میں انسانی اقدار کا دوہرا معیار
کالم نگار رائے رضوان اقبال کھرل بیورو چیف الیون نیوز اوکاڑہ 23مارچ 2019
وزیراعظم عمران احمد خان تقریباً ایک ہفتے سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو خیر سگالی کے ٹوئٹ کررہے ہیں لیکن سانحہ ساہیوال اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انکا ٹوئیٹر خاموش ہے عمران خان نے کہا تھا قطر واپسی پر سانحہ ساہیوال کے مجرموں کو عبرتناک سزا دونگا اور اصلاحات کرونگا لیکن سزا اور اصلاحات تو دور کی بات یہ کیس گمنام قبر میں دفن کرکے منوں مٹی ڈالی جارہی ہے اور آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی بنی جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے یاد رہے یہ وہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے جس پر عمران خان نے فوری انصاف کو یقینی بنانا تھا
یہ ہے ہمارے ہاں کا انسانی قدر کا معیار
نیوزی لینڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد ہتھیاروں پر فوری اصلاحات کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مثال قائم کی ہے یہ ہوتے ہیں عملی اقدامات - لیکن ہمارے ہاں جنگل راج ہے یہ راج ہمارے سیاستدانوں میں کرسی در کرسی مورثی ہے اور روایت کا سلسلہ ختم ہوتے کم از کم مجھے نظر نہیں آرہا -