موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی حیدرآباد میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد
موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی حیدرآباد میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ رنگا رنگ نمائش میں پھولوں کے دل فریب نظاروں سے شہری خوب لطف اندوز ہوئے۔
رانی باغ حیدرآباد میں موسم بہار کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جہاں دیدہ زیب اور پرکشش پھول رکھے گئے ہیں۔ شہریوں نے نمائش کا دورہ کیا اور پھولوں کی نمائش کے انعقاد کو سراہا۔
نمائش میں مختلف اقسام کے خوبصورت پھول رکھے گئے ہیں جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
پھولوں کی نمائش نے جہاں ماحول کو دلکش رنگوں سے بھر دیا وہیں شہریوں کے چہرے بھی پھولوں کی طرح خوشی سے کھل اٹھے۔